سانحہ بلدیہ فیکٹری،سندھ ہائی کورٹ نے معاوضہ نہ ملنے والے والے متاثرین کی تفصیلات طلب کرلیں

جمعہ 13 نومبر 2015 17:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ بلدیہ فیکٹری میں معاوضہ نہ ملنے والے والے متاثرین کی تفصیلات ناظر ہائیکورٹ سے 4دسمبر کو طلب کرلی ہیں ۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

سماعت کے موقع پر عدالت نے ناظر ہائی کورٹ سے معاوضہ ملنے سے رہ جانے والے متاثرین کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ سانحہ بلدیہ کے کمسن ورثا کو ملنے والی رقم کی تفصیلات بھی بتائی جائیں۔عدالت نے فریقین کے وکلا کو ہدایت دی کی کہ نابالغ ورثا کو معاوضہ ادا کرنے کیلئے تجاویز دی جائیں۔ بعد میں کیس کی سماعت 4دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :