کراچی، متاثرین مون گارڈن کی سندھ ہائیکورٹ میں فریق بننے کی درخواست دائر

جمعہ 13 نومبر 2015 17:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ریلوے کی زمین پر تعمیر مون گارڈن کے مکینوں نے سندھ ہائیکورٹ میں فریق بننے کی درخواست سندھ ہائی کورٹ میں دائرکردی ہے۔ درخواست میں متاثرین نے عدالتی فیصلوں پر نظرثانی کرنے کی اپیل کی ہے۔گلستان جوہر میں قائم مون گارڈن کے متاثرین کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئے۔

(جاری ہے)

متاثرین کا کہنا ہے کہ انہوں نے زندگی کی ساری جمع پونجی سے گھر حاصل کیا تھا، مگر عدالتی حکم کے بعد انکو گھروں سے نکال دیا گیا،جبکہ انیس سال بعد ریلوے حکام نے اپنی ملکیت کا دعوی کیا۔دوسری جانب متاثرین نے سندھ ہائی کورٹ میں فریق بننے لئے درخواست دائرکردی۔ متاثرین نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ عدالت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے، کیونکہ ہمارے پاس ملکیت کے تمام دستاویزات موجود ہیں۔