نثار کھوڑو سات میں سے پانچ راتیں مجروں میں گزارتے ہیں ، انہیں عوامی مسائل کا علم ہی نہیں،ذوالفقار مرزا

کراچی کی ایک ڈانسر سے ان کا افیئرچل رہاتھا ،علم نثار کھوڑوکی اہلیہ کو ہواتو اس نے شدید ردعمل دیا تھا،سابق وزیر داخلہ کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 13 نومبر 2015 17:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) سندھ کے سابق صوبائی وزیرداخلہ ذوالفقار مرزانے دعویٰ کیاہے کہ صوبائی وزیر نثار کھوڑو سات میں سے پانچ راتیں مجروں میں گزارتے ہیں ، انہیں عوامی مسائل کا علم ہی نہیں ہے۔ کراچی کی ایک ڈانسر سے ان کا افیئرچل رہاتھا جس علم نثار کھوڑوکی اہلیہ کو ہواتو اس نے شدید ردعمل دیا تھا۔،یہ بات سارے کراچی کومعلوم ہے اور مزید نثار کھوڑوسے بھی میڈیا پوچھ سکتاہے ۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار مرزا نے کہاکہ نثار کھوڑوپھنے خان والی باتیں کرنے کی بجائے سیاسی باتیں کریں۔ سندھ جانتاہے کہ کون حقیقی پھنے خان ہے اور کون صرف باتیں کررہاہے ۔ نثار کھوڑو سارا دن ہنی کے چکر میں ہوتے ہیں اور رات کے وقت منی کے چکر میں ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ ابھی ان کی بیوی بن چکی ہے یا ابھی تک بیوی نہیں بنی ،ابھی تک وہ ہنی مون کررہے ہیں ہنی کے ساتھ۔

ایک سوال کے جواب میں ذوالفقار مرزا نے بتایاکہ ہنی کراچی کی ایک ڈانسر ہے جن سے ان کا افیئر چل رہا تھا ، انہیں ڈیفنس میں گھر بھی خرید کردیاگیا، نثار کھوڑو کے گھر والوں کو پتہ چلاتو ان کی باعزت گھر والی نے بڑا ری ایکٹ کیا۔انہوں نے بتایاکہ ٹیلی فون کالز دبئی سے ان سارے چمچوں کو آتے ہیں کہ آپ ڈاکٹر ذوالفقار کا راستہ روکیں اور ان کو جواب دیں،وہ خوددبئی میں علاج کرارہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ذوالفقار مرزا نے کہاکہ میں شہید ذوالفقار بھٹو کا، شہید بینظیر بھٹو کاایک چھوٹاسا ، حقیرسامگر سچاکارکن ہوں ، انہوں نے مجھے سکھایا ہے کہ لوگوں کی خدمت میں کارکن کی صورت میں جاری رکھوں گا۔

متعلقہ عنوان :