ڈیرہ اسماعیل خان،ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ، دوموٹرسائیکل سوارزخمی

جمعہ 13 نومبر 2015 17:04

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء)رمک کڑی شموزئی روڈپراگاؤں گنجوکے قریب حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوموٹرسائیکل سوارزخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رمک کڑی شموزئی روڈپرگاؤں گنجوکے قریب دوتیزرفتارموٹرسائیکلیں اچانک روڈکراس کرنے والے سترسالہ بزرگ پیربخش بلوچ سکنہ گنجوسے ٹکراگئیں جس سے وہ موقع پرجاں بحق ہوگیاجبکہ دونوں موٹرسائیکل سوارموٹرسائیکلوں کوقابومیں نہ رکھ سکے اورگرکرزخمی ہوگئے۔زخمیوں کوفوری طورپرسول ہسپتال ڈیرہ داخل کرادیاگیا۔