پاک فوج کا اعلامیہ حکومت کیخلاف کھلی چارج شیٹ ہے،رکن صوبائی اسمبلی افتخار علی ..
تازہ ترین : 1

پاک فوج کا اعلامیہ حکومت کیخلاف کھلی چارج شیٹ ہے،رکن صوبائی اسمبلی افتخار علی مشوانی

مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 نومبر۔2015ء ) رُکن صوبائی اسمبلی و ڈیڈک کمیٹی مردان کے چئیرمین افتخار علی مشوانی نے کہا ہے کہ پاک فوج کا اعلامیہ حکومت کیخلاف کھلی چارج شیٹ ہے۔ گڈ گورننس کے دعوے زُبانی ،موجودہ وفاقی حکومت ہر محاذ پر ناکام دکھائی دے رہا ہے۔ملک میں کرپشن ، بے روگاری بڑھ رہی ہے۔ نواز حکومت مخصوص طریقے سے کمیشن بنانے اور لوٹ مار میں مصروف ہیں۔

قومی ایکشن پلان کے تحت کرپشن میں ملوث سرکاری، سیاسی اور حکومت میں موجود سب کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔ کرپٹ مافیا کو فری ہینڈ ہے۔ ملک میں مظلوم پریشان اور عوام کی دولت لوٹنے والے آذاد گھوم رہے ہیں۔جب صوبائی احتساب کمیشن کارروائی کرتا ہے۔ تو کرپٹ مافیا شور مچانا شروع کردیتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اور عدالتیں صوبائی احتساب کمیشن کیساتھ تعاون کرے تاکہ کرپشن کے اس ناسور سے عوام کو ہمیشہ کیلئے نجات مل سکے۔

وقت اشاعت : 13/11/2015 - 17:02:26

اپنی رائے کا اظہار کریں