نواز شریف نے اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی پلیٹ فارموں پر مقبوضہ کشمیر کے کروڑوں مظلوم عوام کے حق خود ارادیت اور آزادی کی آواز اُٹھا کر نئی تاریخ رقم کی ہے،آزاد کشمیر کے وزیر بحالیات عبدالماجد خان ایڈوکیٹ

جمعہ 13 نومبر 2015 17:02

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء ) آزاد جموں کشمیر کے وزیر بحالیات و بہبود آبادی عبدالماجد خان ایڈوکیٹ کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی جانب سے اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی پلیٹ فارموں پر مقبوضہ کشمیر کے کروڑوں مظلوم عوام کے حق خود ارادیت اور آزادی کی آواز اُٹھا کر نئی تاریخ رقم کی ہے زوالفقار علی بھٹو،مُحترمہ بینظیر بھٹو کے علاوہ سابق صدر آصف زرداری نے بھی کشمیری عوام کی خود مختاری کی بحالی کی جدوجہد میں تاریخی کردار ادا کیا تھا جسکے بعد میاں نواز شریف نے کشمیریوں کی آواز بلند کر کے اُنکے حوصلے بلند کئے ہیں ،وہ انجمن وہلفئیر مہاجرین جموں و کشمیر خیبر پختونخوا کے صدر خواجہ شکیل انور کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے اظہار خیال کر رہے تھے سینئر نائب صدر پرویز حسین ،نائب صدر حاجی طارق محمود،جزل سیکرٹری ریاض احمد ڈار،مجلس عاملہ کے صدر خواجہ غلام سرور اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے عبدالماجد خان ایڈوکیٹ نے مذید کہا کہ بھارتی حکمرانوں نے جموں کشمیر سمیت بھارت میں مسلمانوں اور سکھوں کی زندگی عضاب کر دی ہے ،مودی سرکار کے دور میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے گئے ہیں ،انہوں نے اقوام متحدہ کی قرارداوں پر عمل درآمد کرتے کشمیر کی آزادی اور خود مختاری کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :