چڑیا کو مڈل آرڈر عمر اکمل کے معاملے کا پتہ لگانے بھیجا ہوا ہے:نجم سیٹھی

جمعہ 13 نومبر 2015 17:02

چڑیا کو مڈل آرڈر عمر اکمل کے معاملے کا پتہ لگانے بھیجا ہوا ہے:نجم سیٹھی

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار13نومبر۔2015ء ) پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئر مین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی چڑیا کو مڈل آرڈر عمر اکمل کے معاملے کا پتہ لگانے بھیجا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

پی سی بی میں اپنے دفتر کے سامنے میڈیا سے گفتگو میں نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ عمر اکمل کو خط لکھ کر واقعات کے بارے میں بتانے کا کہا گیا ہے تاہم ابھی ان کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے ۔ سیٹھی کے مطابق انہوں نے ٹیسٹ کرکٹر کی کہانی کا پتہ لگانے کے لیے چڑیا کو بھیجا ہوا ہے اور ایک دو دن تک صورتحال واضح ہوجائے گی ۔ نجم سیٹھی کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے ہم سے کرکٹ سیریز کھیلنے کا وعدہ کیا تھا تاہم ابھی ان کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے ۔