علاقائی ثقافت کی بحالی اور فرغ کیلئے مقامی تنظیموں کے اشتراک سے اضلاع کی سطح پر جلد سرگرمیا ں شروع ہوں گی

سیکرٹری ثقافت وسیاحت اعظم خان کی وفود سے گفتگو

جمعہ 13 نومبر 2015 17:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء ) سیکرٹری ثقافت وسیاحت اعظم خان نے کہا ہے کہ علاقائی ثقافت کی بحالی اور فرغ کیلئے مقامی تنظیموں کے اشتراک سے اضلاع کی سطح پر جلد سرگرمیا ں شروع ہوں گی محکمہ سیاحت ، ثقافت اور کھیل خیبرپختونخوا نے صوبہ میں قومی ورثہ کی بحالی ، سیاحت کے فروغ اور کھیلوں کی ترقی کیلئے ڈسٹرکٹ سطح پر پروگراموں کو ترتیب دینے کیلئے مختلف اخبارات میں اشتہارات دیئے تھے اور اضلاع کی سطح پر مقامی تنظیموں سے ثقافتی سرگرمیوں کیلئے پروپوزل طلب کئے ہیں ن خیالات کا اظہار انہوں نے کلچر جرنلسٹس فورم کے صدر احتشام طورو سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صوبہ کی ہر ڈسٹرکٹ میں وہاں کی ثقافت ، روایات اور مقامی کھیلوں کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کئے جائینگے خیبرپختونخوا ثقافتی ورثہ سے مالا مال ہے جس میں یہاں کی چادریں ، چپل ، واسکٹ ، چترالی چغے اور ٹوپیاں اور دیگر اشیاء پوری دنیا میں جانی پہچانی جاتی ہیں انہوں نے کہا کہ جو تنظیمیں اضلاع کی سطح پر علاقائی ثقافت کی بحالی اور فروغ کیلئے سرگرمیاں شروع کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں محکمہ ثقافت نے انتہائی اسان طریقہ کار وضع کیاہے اور وہ اسانی کے ساتھ اپنی پروپوزل جمع کراسکتے ہیں اور جو علائی تنظیمیں خواہشمند ہیں وہ فوری طورپر اپنے پروپوزل جمع کرادیں اس حوالے سے محکمہ ثقافت نے تمام پیچدیگیاں ختم کردی ہیں اور انتہائی سادہ ٹی او ارز جاری کئے ہیں اگر کسی قسم کا کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو تو ڈائریکٹوریٹ ا ف کلچر میں متعلقہ فرد سے رابطہ کرسکتے ہیں انہیں ہر قسم کی معلومات اسانی سے فراہم کی جائیں گی اور انکی رہنمائی کی جائیں گی۔