آل پاکستان مسلم لیگ کی جانب سے چترال کے متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کردیا گیا

جمعہ 13 نومبر 2015 17:00

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) آل پاکستان مسلم لیگ کی جانب سے چترال کے محتلف علاقوں کے متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ رات آیون کے متاثرین میں چاول اور گھی کے ڈبے متاثرین میں تقسیم کئے گئے۔ قبل ازیں پارٹی کے دفتر میں اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت صوبائی صدر اورنگزیب مہمند کررہے تھے۔

اجلاس میں مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات آصیہ اسحاق، کو آرڈینٹر سیکرٹری برائے چترال، و گلگت بلتستان تقدیرہ اجمل ، امتیاز تنولی صدر پشاور ڈویژن اور چترال کے سینیر کارکنوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ چترال کے جتنے علاقے بھی متاثر ہوئے ہیں ان سب کو ریلیف کا سامان پہنچایا جائے گا۔ اس مقصد کیلئے محتلف کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی جو ہر یونین کونسل کے دو اراکین پر مشتمل ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران سابق صدر پرویز مشرف نے ٹیلیفون کے ذریعے کارکنوں سے خطاب بھی کیا ۔ انہوں نے متاثرین کے ساتھ اپنی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ صحت کی حرابی کی وجہ سے چترال خود نہ آسکے تاہم انہوں نے اپنے صوبائی صدر اور مرکزی رہنماؤں کو چترال بھیجا ہے جو متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کریں گے۔ تقدیرہ اجمل ان سب امدادی کاروائیوں کی خود نگرانی کرے گی۔

ان کی طرف سے آیون کے مقام پر گزشتہ رات امدادی سامان تقسیم کی گئی۔ اور آج دنین کے مقام پر بارہ یونین کونسلوں کے نمائندوں کو یہ امدادی سامان دیا گیا جن میں نئے اور پرانے کپڑوں کے علاقہ آشیائے خوردنوش بھی شامل ہیں۔ محسین حیات جو مستوج کی نمائندگی کر رہا تھا نے کہا کہ ہم پرویز مشرف کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے اس مشکل وقت میں بھی ہمی یاد کیا اور ہمیں اکیلا نہیں چھوڑا۔ تقدیرہ اجمل نے کہا کہ ہم اپنے قائد سید پرویز مشرف کے ہدایت پر چترال پہنچے ہیں اور متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کر رہے ہیں پہلا کھیپ پہنچ چکا ہے اور یہ سلسلہ چترال کے متاثرین کی بحالی تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :