سرگودھا میں شرپسند عناصر کیخلاف کریک ڈاوٴن شروع
تازہ ترین : 1

سرگودھا میں شرپسند عناصر کیخلاف کریک ڈاوٴن شروع

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔12 نومبر۔2015ء)حساس اداروں کی طرف سے ملنے والی رپورٹس کی روشنی میں پولیس نے ضلع بھر میں شر پسند عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ شروع کررکھا ہے اور اس سلسلہ میں شر پسند عناصر پر مشتمل ایک لسٹ ضلعی پولیس کے حوالے کردی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس لسٹ میں ایسے افراد کے نام شامل ہیں جو بلدیاتی انتخابات کے دوران کسی بھی جگہ دنگا فساد کرسکتے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق جن افراد کے نام لسٹ میں شامل ہیں ان کے قریبی پولنگ اسٹیشنز پر پولیس کیساتھ ساتھ ایلیٹ فورس اور ضرورت پڑنے پر رینجر کے نوجوان بھی تعینات کرنے پر غور کیا جارہا ہے تاکہ شر پسندانہ کاروائیوں سے بچا جاسکے۔

وقت اشاعت : 13/11/2015 - 16:50:39

اپنی رائے کا اظہار کریں