بلدیاتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ:پنجاب میں کے 12اضلاع میں 1کروڑ37لاکھ2ہزار107افراد حق رائے دہی استعمال کرینگے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 13 نومبر 2015 16:50

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔12 نومبر۔2015ء) سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے 12 اضلاع کے 1 کروڑ 37 لاکھ 2ہزار 107 مرد و خواتین ووٹرز 19 نومبر کو اپنا رائے حق دہی استعمال کرینگے۔

(جاری ہے)

سرگودھا سمیت 3 میونسپل کارپوریشن 64 میونسپل کمیٹیوں اور 1 ہزار سے زائد یونین کونسلز پر امیدواروں کا انتخاب ہوگا دوسرے مرحلہ میں سرگودھا‘ ساہیوال‘ گجرانوالہ‘ اٹک‘ جہلم‘ چنیوٹ‘ منڈی بہاؤالدین‘ حافظ آباد‘ میانوالی‘ ٹوبہ ٹیک سنگھ‘ شیخو پورہ اور خانیوال میں 19 نومبر کو پولنگ ہوگی جس کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے دوسرے مرحلہ میں سرگودھا‘ گجرانوالہ اور ساہیوال میں میونسپل کارپوریشنز میں 107 شہری کمیٹیاں بنائی گئی ہیں جن کے منتخب ایم سی چیئرمین کارپوریشن کے ممبر بن جائینگے سرگودھا سمیت بارہ ڈسٹرکٹ کونسل کے قیام کیلئے 995 یونین کونسلز کے چیئرمین ضلع کونسل کے رکن بن جائینگے تمام یونین کونسلز میں وارڈ کی کل تعداد 6 ہزار 612 ہے سرگودھا سمیت شہری علاقوں میں 64 میونسپل کمیٹیوں نے ممبران کے براہ راست انتخابات کیلئے 1297 وارڈز بنائے گئے ہیں۔