ایم سی 19میں بلامقابلہ کامیاب ہوجاوٴں گا:فیاض احمد اوٹھی

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 13 نومبر 2015 16:44

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔12 نومبر۔2015ء) ایم سی 19 میں حلقہ کے عوام جانتے ہیں کہ خدمت کے نام پر انہیں جس طرح سابقہ بر سر اقتدار اور موجودہ برسر اقتدار لوگوں نے مسائل کی آماجگاہ میں دھکیلا ہے اب وہ پھر روپ بدل کے عوام کے سامنے آرہے ہیں مگر اللہ کے فضل سے ایم سی 19 میں 19 نومبر کو بلا کامیاب ہوگا ان خیالات کا اظہار ایم سی 19 سے امیدوار برائے چیئرمین فیاض احمد اوٹھی نے مختلف مقامات پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حلقہ کے عوام اب ان کے دلفریب نعروں میں نہیں آئینگے ہم نے ہمیشہ عوام کی خدمت کو وطیرہ بنایا ہے ۔