مچھ ،اشیاء خورونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں ،انتظامیہ خاموش تماشائی ،شہری منافع خوروں کے ہاتھوں لٹنے لگے

جمعہ 13 نومبر 2015 16:40

مچھ)اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء (مچھ میں اشیاء خوردنوش کی قیمتیں آسمان کو پہنچ گئیں انتظامیہ خاموش تماشائی شہری منافع خوروں کے ہاتھوں لٹنے لگے ،شہر میں منافع خور مافیا کاراج قائم کوئی پوچھنے والا نہیں انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مچھ شہر بے پرسان انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگیں شہر میں منافع خور مافیا شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگیں لوگ مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں شہر بے سان میں منافع خور مافیا کا راج قائم ہے جبکہ سابقہ اسسٹنٹ کمشنرمچھ ممتاز کھیتران نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے منافع خور مافیا کیخلاف کاروائی کی جس کیوجہ اسسٹنٹ کمشنرممتاز کھیتران نے مچھ سے تبادلہ کیا گیا عوامی حلقے بولان چیف سیکرٹری بلوچستان کمشنر نصیر آباد سے مطالبہ کیا کہ مچھ میں منافع خور مافیا کیخلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرممتاز کھیتران کو دوبارہ مچھ میں تعنیات کرانے کے احکامات جاری کریں۔