کراچی : پولیس کی مون گارڈن آمد ، مون گارڈن کے مکین کا فلیٹس چھوڑنے سے انکار
تازہ ترین : 1

کراچی : پولیس کی مون گارڈن آمد ، مون گارڈن کے مکین کا فلیٹس چھوڑنے سے انکار

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 نومبر 2015 ء): پولیس مون گارڈن کے بے بس رہاشیوں کے فلیٹس سیل کرنے کے لیے پہنچ گئی . تفصیلات کے مطابق پولیس کی بھاری نفری مون گارڈن پہنچ گئی ہے پولیس مون گارڈن کے فلیٹس کو سیل کرنے کے لیے پہنچی کہ علاقہ مکین پولیس کے سامنے آ کر احتجاج کرتے ہوئے پولیس کے خلاف نعرے بازی بھی کی. علاقہ مکینوں نے مون گارڈن فلیٹس کو چھوڑنے سے انکار کر دیا جبکہ پولیس نے مظاہرین کی ایک بڑی تعداد کو سڑک سے ہٹا دیا ہے ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ عدالتی حکم کی تعمیل کرنے کے لیے ہم یہاں پہنچے ہیں.

وقت اشاعت : 13/11/2015 - 16:25:12

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں