تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوف پاکستان کا 2روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ

جمعہ 13 نومبر 2015 16:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوف پاکستان کا 2روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے، وزیراعظم نواز شریف نے نور خان ایئربیس پر معزز مہمان کو رخصتکیا، تاجک صدر نے واپسی کیلئے طیارے میں بیٹھتے وقت جذباتی انداز میں پاکستان سے لگاؤ کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی جگہ دل میں ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو تاجک صدر امام علی رحمانوف وفد سمیت پاکستان کا دوروزہ پاکستان کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس ہو گئے، وزیراعظم نواز شریف نے معززمہمان کو نور خان ایئربیس پر پروٹوکول کے ساتھ رخصت کیا۔ اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف،آصف کرمانی سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔رخصتی کے وقت مہمان صدر کو ان کے دورہ پاکستان کے حوالے سے تصویری البم بھی پیش کیا گیا۔ وزیراعظم نواز شریف اور دیگر اعلیٰ حکام صدر کے طیارے میں بیٹھنے تک ہاتھ ہلا ہلا کر رخصت کیا، تاجک صدر امام علی رحمانوف نے بھی طیارے میں بیٹھتے وقت پرجوش انداز میں پاکستان سے لگاؤ کا اظہار دونوں ملکوں میں برادرانہ تعلقات اور نہ ٹوٹنے والا رشتہ ہے، پاکستان جگہ دل میں ہے۔

متعلقہ عنوان :