حکومت کا پنجاب میں گھریلو صارفین کیلئے 6 سے 8 گھنٹے کی گیس لوڈ مینجمنٹ کا فیصلہ ..
تازہ ترین : 1

حکومت کا پنجاب میں گھریلو صارفین کیلئے 6 سے 8 گھنٹے کی گیس لوڈ مینجمنٹ کا فیصلہ ،خیبرپختونخواہ کو استثنیٰ دیدیا گیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 نومبر۔2015ء) حکومت نے پنجاب میں گھریلو صارفین کیلئے 6 سے 8 گھنٹے کی گیس لوڈ مینجمنٹ کا فیصلہ کر لیا،خیبرپختونخواہ کو استثنیٰ دیدیا گیا ۔ جمعہ کو نجی ٹی ویکے مطابق وزارت پیٹرولیم نے گیس لوڈمینجمنٹ کی حکمت عملی تیار کرلی ہے،جس کے تحت پنجاب میں گھریلو صارفین کیلئے 6 سے 8 گھنٹے کی گیس لوڈ مینجمنٹ کی جائے گی جبکہ خیبرپختونخواہ کو اس سے استثنیٰ دیدیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب بھر میں کھاد کے کارخانوں ، ٹیکسٹائل اور دیگر شعبوں کو بھی گیس نہیں ملے گی۔

وقت اشاعت : 13/11/2015 - 16:20:58

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں