لندن : ریحام خان نے اپنے لندن قیام میں دو ہفتے کی توسیع کر دی۔ ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 13 نومبر 2015 15:48

لندن : ریحام خان نے اپنے لندن قیام میں دو ہفتے کی توسیع کر دی۔ ذرائع

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 نومبر 2015 ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی دوسری سابق اہلیہ ریحام خان نے لندن میں اپنے قیام میں توسیع کر لی ہے .

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ریحام خان نے برطانیہ میں اپنے قیام میں دو ہفتے کی توسیع کر لی ہے جس کے بعد ممکنہ طور پر ریحام خان دو ہفتے بعد پاکستان واپس لوٹیں گی . واضح رہے کہ عمران خان اور ریحام خا ن کی طلاق کی خبر میڈیا پر آنے سے قبل ہی ریحام خان لندن روانہ ہو گئی تھیں جس کے بعد وہ وہیں مقیم رہیں جبکہ ریحام خان نے طلاق کی خبر میڈیا پر نشر ہونے کے بعد لندن میں ایک میڈیا کانفرنس میں شرکت بھی کی.