شامی فورسز کی کارروائی، صوبہ حلب کے اہم شہر کا کنٹرول سنبھال لیا

جمعہ 13 نومبر 2015 15:38

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) شامی فورسز نے صوبہ حلب کے اہم شہر کا کنٹرول سنبھال لیا ۔ فرانسیسی میڈیا کے مطابق شامی فورسز کی بھرپور کارروائی کے نتیجے میں شدت پسند الہادر نامی شہر چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

شہر کا زیادہ تر انتظام النصرہ فرنٹ ،داعش اور دیگر شدت پسند گروپوں کے پاس تھا۔ دریں اثناء سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا ہے کہ شمالی شام میں فوجی چھاوٴنی پر قبضے کیلئے گھسمان کی جنگ جاری ہے اور اس دوران ہلاک ہون والے فوجیوں اور جنگجووٴں کی تعداد 100 گئی ہے۔ بیان کے مطابق ہلاک ہونے والے میں زیادہ تر تعداد داعش کے شدت پسندوں کی ہے۔