سعودی عرب کی لبنان میں ہونیوالے بم دھماکے کی شدید مذمت، جانی نقصان پر اظہار افسوس
تازہ ترین : 1

سعودی عرب کی لبنان میں ہونیوالے بم دھماکے کی شدید مذمت، جانی نقصان پر اظہار افسوس

بیروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 نومبر۔2015ء) سعودی عرب نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونیوالے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ لبنان میں سعودی سفیر علی عوض عسیری نے سعودی حکومت کی جانب سے بیروت میں ہونیوالے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں کے نام تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ سعودی حکومت اور عوام لبنانی عوام کے وحکومت کے دکھ اور غم میں برابر کی شریک ہے۔

وقت اشاعت : 13/11/2015 - 15:37:27

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں