شمالی کوریا میں ٹرک حادثہ، 42 فیکٹری ورکر زخمی، 3 کی حالت تشویشناک
تازہ ترین : 1

شمالی کوریا میں ٹرک حادثہ، 42 فیکٹری ورکر زخمی، 3 کی حالت تشویشناک

نوم پنہہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 نومبر۔2015ء) شمالی کوریا میں ٹرک حادثے کے نتیجے میں42 فیکٹری ورکر زخمی ہوگئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کے صوبہ کم پونگ چنگ میں ایک ٹرک موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں 39افراد معمولی زخمی جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹرک میں 52 فیکٹری ورکر سوار تھے جن میں سے 3 افراد کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال روانہ کر دیا گیا ہے اور حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

وقت اشاعت : 13/11/2015 - 15:37:27

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں