بھارتی ریاست تامل ناڈو ایک ہفتے سے جاری بارشوں سے 50 افراد ہلاک

جمعہ 13 نومبر 2015 15:37

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو میں گزشتہ ایک ہفتے سے جاری بارشوں کے نتیجے میں اب تک 50کے قریب افراد ہلاک جبکہ نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو میں جاری بارشوں سے50 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ، بارشوں سے سب سے زیادہ ریاست کا دارالحکومت چنائی متاثر ہوا ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی بڑی وجہ بارش کے دوران پیش آنیوالے حادثات ہیں ، تیز بارشوں کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بارشوں کے باعث چنائی میں سکولوں اور کالجوں کو بند کر دیا گیا ہے اور صورتحال کے قابو میں آنے تک ان تعلیمی اداروں کو غیر معینہ مدت کیلئے بند رکھا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :