کراچی، مساجد و امام بارگاہوں اور عوام کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے ،مرزا یوسف حسین
تازہ ترین : 1

کراچی، مساجد و امام بارگاہوں اور عوام کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے ،مرزا یوسف حسین

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 نومبر۔2015ء) آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنماء مولانا مرزا یوسف حسین ،علامہ اظہر حسین نقوی ،صغیر عابد رضوی،سید علی اوسط ،رضی حیدر اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ مساجد و امام بارگاہوں اور عزاداران امام حسین کا تحفظ حکومت اور ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے ،گزشتہ دنوں امام بارگاہ حسینیہ سجادیہ اور عزیز آباد میں شیعہ عزادر کا قتل انتہائی افسوسناک ہے ۔

ہم اس کی مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان واقعات کی تحقیق کر کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائے،ان رہنماوٴں نے عوام سے بھی کہا کہ وہ پر امن رہیں اور شرپسندوں پر کڑی نگاہ رکھیں ،کیونکہ ملک دشمن وطن عزیز کو غیر مستحکم کرنے کے درپے ہیں ،لہٰذا عوام اپنے مشترکہ دشمن کوپہچانے اور امن کے قیام کیلئے سیکیورٹی اداروں سے تعاون کریں ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/11/2015 - 15:36:28

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں