میانوالی ‘ مسافر بس اور ٹریلر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3 مسافر جاں بحق ‘ دس ..
تازہ ترین : 1

میانوالی ‘ مسافر بس اور ٹریلر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3 مسافر جاں بحق ‘ دس شدید زخمی

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 نومبر۔2015ء) مسافر بس اور ٹریلر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3 مسافر جاں بحق اور 10 شدید زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق میانوالی کے قریب ٹریلراورمسافر بس میں تیز رفتاری کے باعث تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں ماں بیٹے سمیت 3 مسافرجاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی افراد کی حالت تشویشناک ہے جب کہ لاشوں کی کاغذی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/11/2015 - 15:35:15

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں