مسئلہ کشمیر پر بات چیت مودی کا اولین ایجنڈا ہے نہ ہی وہ کسی دباؤ میں ہیں : مفتی سعید

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 13 نومبر 2015 15:29

سری نگر ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔12 نومبر۔2015ء ) مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ مفتی محمد سعید نے بتایا ہے کہ پاکستان سے کشمیر پر بات چیت اور اس مسئلے کا حل بھارتی حکومت کے ایجنڈے پر ہے لیکن یہ ابھی ارتقائی مراحل میں ہے اور بھارتی وزیراعظم مودی کی اولین ترجیح نہیں ہے کہ بلکہ ان کی اولین ترجیح مقبوضہ کشمیر کی ترقیاتی کام ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ واجپائی حکومت نے بھی پاکستان سے مذاکرات کیے تھے اور تعلقات میں اضافہ کیا تھا ، یہ ایجنڈا آج بھی موجود ہے ، ہم ہمسایہ ریاستوں کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں جبکہ یہ خطے میں امن کیلئے ناگزیر ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کشمیر پر مذاکرات اور تعلقات میں بہتری ان کا خواب ہے اور میں نے مودی سے اس ضمن میں بات بھی کی ہے مگر مودی کا یہ اولین ایجنڈا نہیں ، نہ ہی وہ کسی دباؤ میں ہیں ، ان کا ایجنڈا ترقیاتی کام ہیں ۔