بر سلز : او ایس ڈی بنا کر راستے سے ہٹانے کی تمام خبریں جھوٹ پر مبنی ہیں، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر عائشہ ممتاز نے اپنے متعلق گردش کر رہی خبروں کی تردید کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 13 نومبر 2015 15:29

بر سلز :  او ایس ڈی بنا کر راستے سے ہٹانے کی تمام خبریں جھوٹ پر مبنی ہیں، ..

برسلز(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 نومبر 2015 ء) :پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائرکٹر آپریشنز عائشہ ممتاز نے اپنے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی خبروں کی تردید کر دی ہے .س،اجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر عائشہ ممتاز نے ایک ویڈیو میں کہا کہ وہ ایک آفیشل تقریب کے سلسلے میں برسلز میں موجود ہیں ، انہوں نے بتایا کہ او ایس ڈی بنا کر مجھے راستے سے ہٹانے کی تمام خبریں بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں انہوں نے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں بدستور انجام دے رہی ہیں اور وطن واپسی پر اسی طرح کام جاری رکھیں گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں سوشل میڈیا پر عائشہ ممتاز سےمتعلق یہ خبریں گردشٍ عام تھیں کہ انہوں نے کسی بڑی شخصیت کی کمپنی پر چھاپہ مارا، جس کی سزا انہیں او ایس ڈی بناکر دی گیی۔تاہم سوشل میڈیا پر جاری ایسی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے عائشہ ممتاز نے کہاکہ وہ اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں اوربرسلز سے واپسی پر اسی عزم و ہمت سے کام وہیں سے شروع کریں گی جہاں وہ چھوڑ کر گئی تھیں.

متعلقہ عنوان :