روڈ سیفٹی کی تعلیم کو عام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے:ایس ایس پی موٹروے پولیس

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 13 نومبر 2015 15:28

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔12 نومبر۔2015ء) روڈ سیفٹی کی تعلیم کو عام کرنا اورحادثات میں کمی لانے کیلئے بچوں کو بھی ٹریفک قوانین اورحفاظتی اصولو ں سے آگاہی فراہم کرنا عصر حاضر کی اشد ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار ایس ایس پی موٹروے پولیس مسرور عالم کولاچی نے سیکٹر آفس اوکاڑہ میں مختلف سکولوں کے مابین ہونے روڈ سیفٹی کوئز کے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بچوں پر زور دیا کہ نہ صرف وہ خود روڈسیفٹی کے اصولوں پرعمل کریں بلکہ اس پیغام کو اپنے ارد گرد کے تمام ساتھیوں تک بھی پہنچا ئیں کیونکہ اسی طریقے سے ہم اپنے مستقبل کو محفوظ بنا نے کے ساتھ ساتھ ایک مہذب قوم کی تشکیل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سڑکیں کسی بھی قوم کے مجمو عی نظم و ضبط کی آئینہ دارہوتی ہیں۔ اس سے قبل تقریب میں اوکاڑہ اور ساہیوال کے مختلف سکولوں کے طلباء کے درمیان ہونے والے روڈ سیفٹی سے متعلقہ ذہنی آزمائش کے مقابلے میں ڈسٹرکٹ پبلک سکول کالج اوکاڑہ کے زکریا خالد اور صفہ سکول کے محمد بلال نے مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ ڈسٹرکٹ پبلک سکول اوکاڑہ کے حنین آصف دوسری پوزیشن کے حقدار ٹھہرے۔

ایس ایس پی مسرور عالم کولاچی نے کامیاب ہونے والے شرکا ء میں انعامات تقسیم کیے۔

متعلقہ عنوان :