Live Updates

اسلام آباد : ریحام خان نے بحیثیت مسز عمران خان کیا کچھ کیا، پاکستان کے معروف صحافی مبشر لقمان نے انکشاف کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 13 نومبر 2015 15:25

اسلام آباد : ریحام خان نے بحیثیت مسز عمران خان کیا کچھ کیا، پاکستان ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 نومبر 2015 ء) : ریحام خان سے متعلق انکشافات کرتے ہوئے پاکستان کے معروف صحافی مبشر لقمان نے بتایا کہ ریحام خان نے کس کس طرح پارٹی عہدیداران اور دوسرے لوگوں سے مسز عمران خان کے طبور پر فائدہ حاصل کیا ، مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ریحام خان نے پاکستان کے معروف ڈیزائنر ایچ ایس وائی سے پینتیس لاکھ کے جوڑے خریدے جن کی رقم ادا نہیں کی، اسی طرح لاہور کے معروف جیولر حنیف جیولر سے زیورات کے سیٹ منگوائے جن میں تین سیٹ ہاروں اور انگوٹھیوں کے تھے جن کی مالیت دو کروڑ روپے سے زائد تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جن ریحام خان نے اپنی فلم بنانے کا آغاز کیا تو پارٹی عہدیداروں سے ڈھائی کروڑ روپے لیے جن میں سے ایک عہدیدار سے پیسے لینے کا ثبوت بھی موجود ہے، اس کے بعد یہ بات بھی سامنے آئی کہ عمران خا ن اور ریحام خان کے مابینطلاق کی خبر عون چوہدری نے عارف نظامی تک پہنچائی جس کے بعد ریحام خان نے عون چوہدری کی بنی گالہ سے چھُٹی کروا دی۔ جس کے بد عون چوہدری کو بنی گالہ میں مشروط داخلے کی اجازت دی گئی جس کے لیئے ریحام کی فلم جانان کے لیے عون چوہدری نے کیش پچاس لاکھ کی رقم سے بھرا بیگ ریحام خان کو دیا.

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات