امریکہ کا لائبیریا پر عائد پابندیاں اٹھانے کا اعلان

جمعہ 13 نومبر 2015 15:20

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء ) امریکا نے لائبیریا پر عائد پابندیاں اٹھانے کا اعلان کر دیا ۔عالمی میڈیا کے مطابق امریکی انتظامیہ کے مطابق اس ملک میں جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے کامیاب کوششیں کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اس بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ ملک صرف جنگ کے اثرات سے ہی باہر نہیں نکلا بلکہ ایبولا کی وبا پر بھی قابو پانے میں کامیاب ہوا ہے۔ سابق صدر چارلس ٹیلر کی حکومت کے خلاف ایک دہائی قبل یہ پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔ ٹیلر کو 2006 میں حراست میں لیا گیا تھا اور آج کل وہ جنگی جرائم کے مختلف مقدمات میں پچاس سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :