شامی تنازعہ ، ویانا میں کل بین الاقوامی اجلاس ہوگا، 20سے زائد ممالک کے نمائندے شرکت کر یں گے
جمعہ 13 نومبر 2015 15:20
ویانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء )شامی تنازعے کا حل تلاش کرنے کے لیے کل ہفتے کے روز آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں بین الاقوامی اجلاس ہوگا جس میں 20سے زائد ممالک کے نمائندے شرکت کر یں گے ،امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ ویانا اجلاس کے نتیجہ خیز ہونے کا امکان کم ہی ہے۔
(جاری ہے)
غیر ملکی میڈیاکے مطابق آسٹریا کے دارالحکومت میں ہونے والے اجلاس میں بیس سے زائد ممالک کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔
اس سلسلے میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ویانا کے لیے روانہ ہونے سے قبل کہا شام اور خطے کے دیگر مختلف ممالک کے مابین اعتماد کا فقدان پایا جاتا ہے اور اسی وجہ سے ویانا مذاکرات کے نتیجہ خیز ہونے کے امکانات بھی کم ہی ہیں۔ دوسری جانب گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دمشق حکومت نے آئی ایس کے خلاف بڑی کامیابیوں کے دعوے کیے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
اسرائیل کا شام پرراکٹ حملہ،معمولی نقصان کی اطلاع
-
ساحل پرگم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
-
بھیڑوں میں آپس کی لڑائی روکنے کیلئے انوکھا طریقہ متعارف
-
چینی سائنسدانوں نے پھول سے خوبصورت ہیرا بنا لیا
-
چین، 41 ویں وائی فانگ بین الاقوامی پتنگ میلے کا آغاز، آسمان رنگین پتنگوں سے بھر گیا
-
امریکہ میں فائرنگ، 5 طلبا زخمی، ملزم فرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.