علاقے میں مثالی امن کا حل صرف تعلیم ہے‘نعیم خان

جمعہ 13 نومبر 2015 15:15

ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) علاقے میں مثالی امن کا حل صرف تعلیم ہے۔تعلیم کے بغیر ایک معاشرہے میں قیام امن ممکن نہیں ۔طلباء سب کچھ چھوڑ کر تعلیم پر توجہ دے۔

(جاری ہے)

یتیم طلباء کی مدد کرنا اولین فرض ہے، ان خیالات کا اظہار الخدمت فاونڈیشن ضلع ہنگو کے نائب صدر نعیم خان نے پرائمری سکول نریاب میں یتیم طلباء میں سکول بیگ اور سکول یونیفارم کی تقسیم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ تعلیم کے حصول کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی انہوں نے کہا کہ طلباء وطالبات کو اپنی پوری توجہ تعلیم پر مرکوز رکھنی چاہے تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ طلباء وطالبات کو غیر نصابی سرگرمیوں میں بڑچڑھ کر حصہ لینا چاہے تلکہ ان کی ٹیلنٹ میں اضافہ ہو اور ان کی حوصلہ افزائی بھی کی جا سکے ۔

پرایمری سکول نریاب کے 45یتیم طلباء میں الحدمت فاونڈیشن کے جانب سے سکول بیگز اور سکول یونیفارم تقسیم کی گئی۔تقریب سے ناظم ولیج کونسل نریاب خاجی روشنیل خان ،احدمت فاونڈیشن نریاب کے صدر انعام اللہ خان نے بھی خطاب کئے۔