مسلم لیگ(ن) بلدیاتی انتخابات میں اکثریت سے کامیاب ہو گی، سرفراز افضل

جمعہ 13 نومبر 2015 15:14

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اُمور نوجوانان چوہدری سرفراز افضل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) خدمت اور ترقی کی سیاست پر یقین رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ پنجاب بھر میں مسلم لیگ(ن) کے ایم پی ایز اور ایم این ایز نے اپنے حلقوں میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس تعمیر و ترقی کی عملی مثال سے عام آدمی کی زندگی میں خوشحالی آئی ہے،یہی وجہ ہے کہ مسلم لیگ(ن) بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں سرخرو ہوئی اور اب انشاء اللہ (ن) لیگ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے اور تیسرے مرحلے میں بھی یقینی طور پر بڑی کامیابی حاصل کریگی۔

متعلقہ عنوان :