Live Updates

کرچی : اگر شاہ محمود ریشی کے بارے میں جاننا ہے تو اپنی والدہ سے پوچنا تھا۔ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے بلاول بھٹو زرداری کو کرارا جواب دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 13 نومبر 2015 15:13

کرچی : اگر شاہ محمود ریشی کے بارے میں جاننا ہے تو اپنی والدہ سے پوچنا ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 نومبر 2015 ء) : پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے پیپلز پارٹی کے چیر مین بلاول بھٹو زرداری کے جلسے سے خطاب میں سیاسی رہنماؤں پر کی گئی تنقید پر بلاول بھٹو کو کرارا جواب دے دیا .

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بلاول اگر تم شاہ محمود قریشی کے بارے میں جاننا چاہتے ہو تو تمہیں اپنی والدہ بے نظیر بھٹو سے پوچھنا چاہئیے تھا کہ میں کون ہوں، اور اگر تم شاہ محمود کے والد کے بارے میں جاننا چاہتے ہو تو اپنے نانا ذوالفقار علی بھٹو سے پوچھنا تھا. واضح رہے کہ گذشتہ روز جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ملک کے مختلف سیاسی رہنماؤں پر تنقید کے نشتر چلائے تھے.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات