حکمران پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو نشانہ بنانا بند کریں ،خانزادہ خان

جمعہ 13 نومبر 2015 15:13

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر خانزادہ خان اور صوبائی جنرل سیکرٹری محمد ہمایون خان نے کہا ہے حکومت کے اقدامات اس بات کی واضع نشاندہی کر رہے ہیں کہ حکومت عوام کو تقسیم کر رہے ہے پی پی پی قوم کے ساتھ کڑی ہے آئے روز ہمارے عہداداروں اور کارکنوں کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیے جاتے ہے یہ ساری اقدامات سیاسی انتقام کی طرف اشارہ کررہے ہے ان کاموں سے پی پی پی کو غیر متحرک نہیں کیا جاسکتا انہیں کسی بھی طریقے سے مقدمات ،الزامات شکست نہیں دے سکتے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی ایک عوامی نظریے اور سمندر کا نام ہے کسی کے آنے جانے ،الزامات اور حکومت ہونے یا نا ہونے سے کوئی فرق نہیں پیپلز پارٹی کی محبت کو عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جا سکتاچیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پارٹی مظبوط اور منظم ہورہی ہے پیپلز پارٹی کے ختم ہونے کی باتیں کرنیوالوں کو معلوم نہیں کہ اس کی جڑیں عوام میں موجود ہیں جیالے مایوس ہونے کی بجائے پارٹی کی بہتری کے لئے کام کریں ،اْنہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی آنے والے انتخابات جیت کر ایک بار پھر ملک کے چاروں صوبوں میں حکومت بنائے گی اور مخالفین دیکھتے رہ جائیں گے صوبے خیبرپختونخواہ میں معاشی خوشحالی کے منصوبہ کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے قوم کی خدمت پیپلز پارٹی اور اس کی قیادت سے بڑھ کر کسی نے نہیں کی آج ملک میں جمہوریت صرف پیپلز پارٹی کی قربانیوں کی وجہ سے ہے کیونکہ جمہوریت کی خاطر ہماری لیڈر شپ نے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا صوبے کے عوام حکومت سے مایوس ہوچکے ہے پیپلز پارٹی کے جیالے ایک بار پھر اپنے قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کے فلسفہ پر عمل کرکے محنت کش عوام کو ان کے حقوق دلوائیں گے

متعلقہ عنوان :