” عمر اکمل تم کرکٹر ہو یا ڈانسر“…شعیب اختر کی ٹوئیٹر پر پھبتی
تازہ ترین : 1
” عمر اکمل تم کرکٹر ہو یا ڈانسر“…شعیب اختر کی ٹوئیٹر پر پھبتی

” عمر اکمل تم کرکٹر ہو یا ڈانسر“…شعیب اختر کی ٹوئیٹر پر پھبتی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 نومبر۔2015ء) شعیب اختر نے عمر اکمل کے ٹیم سے ڈراپ کیے جانے پر ان پر سخت تنقید کرتے ہوئے ان کا خوب مذاق اڑایا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے عمراکمل کے ٹیم سے ڈراپ کیے جانے کے حوالے سے کہا ہے کہ ” عمر اکمل کوغصہ دکھانے اور سیلفیاں بنانے پر ٹیم سے نکال دیا گیا“۔شعیب اختر نے عمر اکمل کے سسر اور سابق قومی کرکٹر عبدالقادر کا بھی خوب مذاق اڑایا” یا اللہ ، یا رسول، میرا داماد بے قصور، عمراکمل کے سسر جی جناب حاجی عبدالقادر المشہور گگلی والے کا اعلان“۔

شعیب اختر نے عمر اکمل کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ ”عمر اکمل کبھی بھی نہیں سدھرے گا“ انہوں نے عمر اکمل پر جملہ کستے ہوئے کہا ” عمر اکمل تم کرکٹر ہو یا ڈانسر“

وقت اشاعت : 13/11/2015 - 15:08:07

اپنی رائے کا اظہار کریں