پی سی بی کی آسٹریلیا سے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے میں دلچسپی

جمعہ 13 نومبر 2015 15:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) پی سی بی کرکٹ آسٹریلیا کی ڈے اینڈ نائیٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے کی پیشکش میں دلچسپی لینے لگا۔ کھلاڑیوں کی رائے کی روشنی میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین شکیل شیخ کا کہنا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا کی ڈے اینڈ نائیٹ کرکٹ ٹیسٹ کی پیشکش کے بعد چیئرمین بورڈ شہریارخان نے اس حوالے سے غور کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

شکیل شیخ نے بتا یا کہ پاکستان کی سیریزآئندہ برس آسٹریلیا سے دسمبرمیں متوقع ہے اس سے پہلے قائداعظم ٹرافی کا فائنل آزمائشی طورپرپنک بال سے کرایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ سوچ رہے ہیں کہ ستائیہس نومبر سے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے ڈے اینڈ نائیٹ ٹیسٹ میچ کے کے لیے کوآبزرور بھیجیں۔ شکیل شیخ کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے وہ اورنج گیندوں کی بڑی تعداد خرید رہے ہیں جسے ٹیموں کو کھیلنے کے لیے دیا جائے گا اور جو فیڈ بیک اس پر آئے گا اسی کی روشنی میں بورڈ اپنا حتمی فیصلہ کرے گا۔