انسانی حقوق کے علمبردار بھارت کا چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا، ورانسی شہر میں روسی خاتون پر تیزاب پھینک دیا گیا

جمعہ 13 نومبر 2015 15:02

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) انسانی حقوق کے علمبردار بھارت کا چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا،ریاست اترپردیش کے شہر ورانسی میں روسی خاتون پر تیزاب پھینک دیا گیا۔عالمی میڈیا کے مطابق انسانی حقوق کے علمبردار بھارت کا چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا۔مودی سرکار کے دور حکومت میں خواتین اوربچیوں کی عصمت دری عام سی بات ہے۔

(جاری ہے)

بھارت میں غیر ملکی خواتین کی غیر محفوظ ہیں۔ ریاست اترپردیش میں ایک اور انسانیت سوز واقعہ پیش آگیا۔ اترپردیش کے شہر ورانسی میں روسی خاتون پر تیزاب پھینک دیا گیا۔روسی خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔اسپتال ذرائع کا کہنا ہے روسی خاتون کی حالت کے بارے ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ ورانسی پولیس کے مطابق روسی خاتون کو مالک مکان کے بیٹے کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

متعلقہ عنوان :