الیکشن میں بھرپورطریقے سے حصہ لیاجائے گا، تمام جماعتوں سے اتحاداورسیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے دروازے کھلے ہیں؛جمعیت علماء اسلام آزادجموں وکشمیر

جمعہ 13 نومبر 2015 14:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 نومبر۔2015ء) جمعیت علماء اسلام آزادجموں وکشمیرنے فیصلہ کیاہے کہ الیکشن میں بھرپورطریقے سے حصہ لیاجائے گا تمام جماعتوں سے اتحاداورسیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے دروازے کھلے ہیں تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے چیف الیکشن کمشنرکاجلدازجلدتعینات کیاجائے کشمیرکونسل کی رقم سیاسی رشوٹ کے طورپرنہ بانٹی جائے ملک کوسیکولربنانے کی کوششوں کی بھرپورمزاحمت کریں گے ملک کولبرل اورسیکولربنانے کااعلان کرنے والے دوقومی نظریے سے انحراف کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ فیصلے جمعیت علماء اسلام آزادجموں وکشمیرکی مرکزی مجلس عاملہ کے جامع مسجدخلفاء راشدین کراچی کمپنی اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس میں کیے گئے اجلاس میں جمعیت علماء اسلام آزادکشمیرکے سرپرست اعلی شیخ التفسیرمولانامحمداسحاق خان المدنی ،سیکرٹری جنرل مولاناامتیازعباسی ،مولانانذیرفاروقی ،مولاناعبدالحی ،مولاناسعیدخان ،مولاناعبدالرشید،مولاناعطاء الرحمن ،مولاناسعیدالرحمن تنویر،مولاناکبیراحمد،پروفیسرعبدالرزاق ،قاری اشرف علی ،مولانااخلاق جذبی ،مولانااسحاق خان ،مولانامحمدحسن ودیگرنے شرکت کی اس موقع پرمولاناسعیدیوسف نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جمعیت علماء اسلام کے کارکن اوررہنماء الیکشن کے حوالے سے بھرپورتیاریاں کریں اورآئندہ الیکشن میں بھرپورقوت سے حصہ لیں گے سیٹ ایڈجسٹمنٹ اوراتحادکے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں مگرہم کسی صورت نظریاتی تشخص اورملی غیرت پرسودے بازی نہیں کریں گے جمعیت علماء اسلا م ریاست کے اسلامی تشخص کی بحالی کے لیے بھرپورجدوجہدجاری رکھے گی دینی مدارس کی حریت وآزادی پرکوئی آنچ نہیں آنے دیں گے اداروں کاتقدس بحال کریں گے انہوں نے کہاکہ جولو گ ملک کولبرل اورسیکولربناناچاہتے ہیں وہ دراصل دوقومی نظریہ سے انحراف کررہے ہیں

مولاناامتیازعباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیرمیں کرپشن اورلوٹ مارکرنے والوں کایوم حساب قریب آچکاہے عوام ووٹ کی پرچی سے حکمرانوں کااحتساب کریں گے حکومت ہوائی اعلانات کرکے عوام کوگمراہ نہیں کرسکتی اپوزیشن جماعتوں کو ایشوزپراکٹھاہوناچاہیے کشمیریوں کی عزت نفس کی بحالی ہماری اولین ترجیح ہے مولانانذیرفاروقی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سیاسی اورعسکری قیادت کے بیانات میں اختلاف کسی صورت ملک کے لیے سود مندنہیں سیاسی حکومت کو گڈگورننس بحال کرناہوگی اجلاس سے دیگررہنماؤں نے بھی خطاب کیااجلاس میں مختلف قراردادیں پاس کی گئیں جن میں بھارت کے وزیراعظم نریندرمودی کے دہشت گردانہ اقدامات کی شدیدالفاظ میں مذمت کی گئی اورکہاگیاکہ مودی ایک عالمی دہشت گرد ہے جس نے برسراقتدارآنے کے بعد دہشت گردانہ کاروائیوں میں اضافہ کردیاہے بے جے پی اورشیوسینا کے اقدامات سے جنوبی ایشیاء جنگ کے دہانے پرپہنچ چکاہے حکومت پاکستان مودی کے اقدامات کے خلاف بھرپورسفارتی مہم چلائے ایک قراردادمیں مطالبہ کیاگیامودی کے برسراقتدارآنے کے بعد مقبوضہ کشمیر کے اندر مظالم میں اضافہ کر دیا گیا ہے ،کشمیریوں کی زمین کو جبراً ہتھیا جا رہا ہے کشمیریوں کے مسلم تشخص کو ختم کرنے کی منظم سازش کی جا رہی ہے عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ان مظالم کا نوٹس لیتے ہوئے نریندر مودی کو روکے اور کشمیریوں کو اقوا م متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق فراہم کرے تا کہ کشمیری اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق اقوام متحدہ نے دے رکھا ہے اس موقع پرایک قرارداادمیں مطالبہ کیاگیاکہ آزادکشمیرمیں جلدازجلدچیف الیکشن کمشنرکاتعین کیاجائے اوراس سلسلے میں تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی جائے چیف الیکشن کمیشن کی تعیناتی میں تاخیرکسی صورت بھی درست عمل نہیں جمعیت علماء اسلام آزادجموں وکشمیرکی مجلس عاملہ میں کشمیرکونسل کے فنڈزسے ن لیگ کے ممبران اسمبلی کو فنڈزجاری کرنے کی خبروں پرتشویشن کااظہارکیا اورکہاکہ کشمیرکونسل کے فنڈزآزادکشمیرکی تعمیروترقی کے لیے ایک سیاسی جماعت کو نوازنا کسی صورت درست نہیں کشمیرکونسل کے فنڈرکشمیرکی تعمیروترقی پرخرچ کیے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :