وزیر خزانہ نے سی این جی قیمتوں کی ڈی ریگولیشن کی مخالفت کر دی

اس سے صارفین کا استحصال ہو گا ، میڈیا رپورٹس

جمعہ 13 نومبر 2015 14:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 نومبر۔2015ء) وزارتخزانہ نے سی این جی قیمتوں کی ڈی ریگولیشن کی مخالفت کر دی ہے اور کہا ہے کہ ا س سے صارفین کا استحصال ہو گا اور مارکیٹ کے عوام متاثر ہوں گے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت پٹرولیم اور قدرتی وسائل کی تجویز پر تبصرہ کرتے ہوئے وزارت خزانہ نے زور دے کر کہا کہ سی این جی کی قیمتوں کا تعین اور کنٹرول صارفین کے استحصال کو روکنے کے لئے ضروری ہے ۔وزارت نے یہ تجویز بھی دی ہے کہ یہ بات بھی اہم ہے کہ ی این جی کی قیمتیں کچھ گائیڈ لائن پر مبنی ہونی چاہئیں تاکہ معقولیت کا فقدان نہ ہوں یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ اوگرا بغیر کسی قانونی جواز کے گیس پرائس کو تعین کرے گا ۔

متعلقہ عنوان :