جمہوری نظام کو کوئی خطرہ نہیں، حکومتی وزراء اور اتحادی پوائنٹس سکورنگ کر رہے ہیں، سینیٹر کامل علی آغا

جمعہ 13 نومبر 2015 14:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 نومبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سینیٹر کامل علی آغا نے کہا ہے کہ موجودہ جمہوری نظام کو کوئی خطرہ نہیں ہے حکومتی وزراء اور ان کے اتحادی پوائنٹس سکورنگ کر رہے ہیں فوج کے بیان پر وزیر اعظم نواز شریف کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہئے ۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت حکومت کی جو ذمہ داریاں تھیں وہ انہوں نے پوری نہیں کیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت نے جو اے پی سی میں فیصلے کئے تھے وہ عملی طور پر نظر نہیں آ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی آئینی ذمہ داری ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلایا جائے کیونکہ بلوچستان اور کے پی کے کی عوام کو اقتصادی اسلامی کے حوالے سے جو تحفظات ہیں ان کو دور کیا جائے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو جو بیان دیا ہے اس سے غلط فہمیاں پیدا ہوں گی جبکہ اس وقت سیکورٹی معاملات زیادہ اہم ہیں اور ان پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔