علامہ اقبال سچے عاشق رسول تھے ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر طلباء کو بے راروی سے بچایا جاسکتا ہے‘محترمہ پروفیسر تنویر عندلیب

جمعہ 13 نومبر 2015 14:54

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) پرنسپل گورنمنٹ گرلز کالج میرپور محترمہ پروفیسر تنویر عندلیب نے کہا ہے کہ علامہ اقبال سچے عاشق رسول تھے ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر طلباء کو بے راروی سے بچایا جاسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ادارہ میں علامہ اقبال کے یوم پیدائش کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انھوں نے کہا کہ موجودہ دور میں طلباء و طالبات کی صیح تربیت علامہ اقبا ل کے نقش قدم پر چلتے سے ہی حاصل کی جاسکتی ہے ۔تقریب میں ادارہ کے طالبات نے بھرپور حصہ لیا اور علامہ اقبال کی پاکستان کے لیے کی جانے والی کوشوں کو زبردست الفاظ میں سراہا۔

متعلقہ عنوان :