قاتل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی دنیا کے جس بھی کونے میں جائے گا کشمیر ی عوام اس کا پیچھا کر یں گے‘وزیر قانون

جمعہ 13 نومبر 2015 14:51

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) آزاد کشمیر کے وزیر قانون سید اظہر حسین گیلانی نے کہاہے کہ انسانیت کا قاتل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی دنیا کے جس بھی کونے میں جائے گا کشمیر ی عوام اس کا پیچھا کر یں گے۔ نریندرمودی کے خلاف برطانیہ کے دورہ پر پہنچنے پر بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہروں سے ثابت ہو گیا ہے کہ مودی سرکار کی انتہا پسند پالیسوں کی وجہ سے نہ صرف ہندوستان کے اندر دیگر مذاہب کے لوگوں کے لئے زندگیاں گزارنا مشکل ہے بلکہ پوری دنیا کے امن کو بھی خطرہ لاحق ہو گیا ہے ۔

وزیر قانون سید اظہر حسین گیلانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مودی دنیامیں جہاں بھی جائے گا کشمیر ی اس کا پیچھا کریں گے۔ مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں ہی نہیں بلکہ پورے ہندوستان کے اندر مسلمانوں اور اقلیتوں کا جینا دو بھر کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

نریندر مودی کاا نسانی حقوق کے حوالہ سے ایک گھنونا کردار ہے ۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی دورہ برطانیہ کے دوران دنیا کے سامنے جمہوریت پسند ہندوستان کا چہرہ پیش کر نا چاہتے ہیں لیکن بھارت کااقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک ، مقبوضہ کشمیر میں بد تر ین انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں ،مسلمانوں اور انسانیت کے قتل سے مودی کا خود آلودہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے ۔

مودی سرکار کی انتہا پسندانہ پالیسوں کی وجہ سے بھارت میں اقلیتوں پر عرصہ حیا ت تنگ کر دیا گیا ہے ۔ جس پر فوری طور پر قابو پایاجانا بہت ضروری ہوگیا ہے ۔وزیر قانون نے کہاکہ مسئلہ کشمیر علاقائی تنازعہ نہیں بلکہ کشمیریوں کے بنیادی حقوق اور حق خودارادیت کا معاملہ جسے کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کیا جا نا بہت ضروری ہے جس کے حل کئے بغیر خطے میں امن کا قیام ممکن ہی نہیں ۔

اقوام متحدہ اور اقوام عالمی برادری اگر مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا نہیں کرے گی تو کشمیر میں لگنے والی آگ پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے ۔ انھوں نے کہا بھارت کو اب جان لینا چاہئے کہ طاقت کے بل بوتے، کنٹرول لائن پر فائرنگ اور کشمیر یوں کی نسل کشی اور دیگر کالے قوانین نافذ کرکے تحریک آزادی کو ختم نہیں کیاجا سکتا ۔ بھارت کی آٹھ لاکھ پیرا ملٹری فورسز مقبوضہ کشمیرکی عوام کو زیادہ عرصہ تک آزادی کی منزل دور نہیں رکھ سکتی ۔