ٹریفک سیکٹراچھرہ کے اہلکاروں نے نشے میں دھت کار سوار کے قبضے سے شراب برآمد کرلی، ملزم پولیس کے حوالے

جمعہ 13 نومبر 2015 14:46

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہورطیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ ٹریفک سیکٹرمال تھری کے اہلکاروں نے کارسوارکونشے کی حالت میں حراست میں لے کراسکے قبضے سے ڈیڑھ بوتل شراب برآمد کرکے ملزم کو تھانہ اچھرہ کے حوالے کردیا۔انہوں نے جرات، بہادری اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرنے والے ٹریفک اہلکاروں کو نقد انعام اور اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔

سی ٹی او نے کہا کہ وارڈنزٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ سڑکوں پر عوام کی خدمت کرتے ہوئے نظر آئیں۔سی ٹی او نے کہا کہ ٹریفک سیکٹراچھرہ کے وارڈنز زمان اورعدیل کالے شیشے ،اور مشکوک گاڑیوں کے خلاف کارروائی کر رہے تھے۔اسی دوران اہلکاروں نے ایک کارہنڈا سوک نمبری LEH-15-440کو مشکوک جانتے ہوئے رکنے کا اشارہ کیاجس نے گاڑی بھگانے کی کوشش کی ٹریفک اہلکاروں نے ڈرائیورشاہد رشید سکنہ 13-Dجوہر ٹاؤن کو روک لیااور گاڑی کے کاغذات بارے مناسب جواب نہ دے سکااور گفتگو سے پتا چلا کہ ڈرائیور نشے میں دھت ہے وارڈنز نے گاڑی کی تلاشی لی تو ملزم کے قبضے سے ڈیڑھ بوتل شراب بھی برآمد ہوگئی۔

(جاری ہے)

ٹریفک اہلکاروں نے افسران بالا کو صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے ملزم کو گاڑی سمیت تھانہ اچھرہ کے سب انسپکٹر اقبال کے حوالے کر دیا ۔ سی ٹی اونے جرات، بہادری اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرنے والے ٹریفک وارڈنز زمان اور عدیل کو نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔ طیب حفیظ چیمہ نے وارڈنز کو ہدایت کی کہ ڈیوٹی کے ساتھ مشکوک عناصر اور مشکوک گاڑیوں پر بھی کڑی نظررکھیں جبکہ شہری کسی بھی تجویذ یا معلومات کیلئے ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 1915پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :