بلدیاتی الیکشن میں پولیس اور سول انتظامیہ غیرجانبدار رہے‘کوئی شکایت ملی تو سخت کارروائی کی جائے گی‘الیکشن کا پرامن ،شفاف اور غیرجانبدارانہ انعقاد یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں

چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے انتظامات کا جائزہ لینے منعقدہ اجلاس میں ہدایت

جمعہ 13 نومبر 2015 14:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں پولیس اور سول انتظامیہ غیرجانبدار رہے ، کوئی شکایت ملی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے یہ ہدایت جمعہ کو بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے لاہور میں اجلاس کے دوران دی۔

(جاری ہے)

چیف الیکشن کمشنر نے پولیس اور سول بیوروکریسی کو مکمل غیرجانبدار رہنے کی ہدایت کی اور کہا کہ کسی کی شکایت ملی تو سخت کارروائی کی جائیگی ، الیکشن کا پرامن ،شفاف اور غیرجانبدارانہ انعقاد یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دوسرے مرحلے میں بھی پولیس پولنگ اسٹیشنوں کے اندر موجود ہو گی جبکہ فوج باہر گشت کرتی رہیگی ،انہوں نے انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر پولیس کی نفری بڑھانے کی ہدایت بھی کی۔