راولپنڈی ‘نامعلوم افراد کی فائرنگ سے محافظ اسکواڈ کے اہلکار جاں بحق

جمعہ 13 نومبر 2015 14:35

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) راولپنڈی کے علاقے رتہ امرال میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے محافظ اسکواڈ کے دو اہکار زخمی ہوگئے، ابتدائی طبی امداد کیلئے دونوں اہلکاروں کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

(جاری ہے)

راولپنڈی کے علاقے رتہ امرال میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے معمول کی گشت کرنے والے ایگل اسکواڈ کے دو اہلکار زخمی ہوگئے ‘فائرنگ سے زخمی ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل تنویر اور کانسٹیبل یاسین مسیح کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے دوران دونوں اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ‘دونوں اہلکار تھانہ نصیرآباد سے معمول کے گشت پر نکلے تھے۔

جائے وقوعہ پر میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے ایس پی راول ٹاوٴن ملک اقبال نے کہا کہ واقعے کی تہہ تک پہنچنے کی کوشش کریں گے یہ واقعہ دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ کا نہیں ‘ انہوں نے کہا کہ تفتیش کررہے ہیں اس بارے میں میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :