گوجرانوالا ‘ریلوے ٹریک پر کھیلتے ہوئے 5سال کا بچہ ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق

جمعہ 13 نومبر 2015 14:35

گوجرانوالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء)گوجرانوالا کے قریب ریلوے ٹریک پر کھیلتے ہوئے 5سال کا بچہ ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

ریلوے پولیس کے مطابق عوامی ایکسپریس کراچی سے پشاور جا رہی تھی کہ اٹاوا کے قریب حادثہ پیش آ گیا ‘ حادثے کے بعد ٹرین 15منٹ جائے وقوعہ پر رکنے کے بعد دوبارہ روانہ ہو گئی۔مقامی پولیس کے مطابق رکشا ڈرائیور رشید کا گھر ریلوے ٹریک کے ساتھ ہے جس کا بیٹا کھیلتے ہوئے ریلوے ٹریک پر آگیا اور حادثے کا شکار ہوا۔