مشکے ‘ سکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک اہلکار شہید ‘ دوسرا زخمی

جمعہ 13 نومبر 2015 14:33

آواران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) آواران کے علاقے مشکے میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک اہلکار شہید ‘ دوسرا زخمی ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آواران کے علاقے مشکے میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک اہلکار شہید اوردوسرا زخمی ہو گیا ۔زخمی اہلکار کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے میں بتائی جارہی ہے ۔حملے کے وقت اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ ان پر فائرنگ کر دی گئی ‘فائرنگ کے واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :