سندھ ہائیکورٹ نے کھلونا پستول کی فروخت کیخلاف درخواست پر جمع کرانے کیلئے صوبائی حکومت کو جواب کی مہلت دیدی

جمعہ 13 نومبر 2015 14:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) سندھ ہائیکورٹ نے کھلونا پستول کی فروخت کیخلاف درخواست پر جمع کرانے کیلئے صوبائی حکومت کو جواب کی مہلت دے دی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق درخواست گزار رانا فیض کی درخواست پر جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے سماعت کی اور صوبائی حکومت کو جواب جمع کرانے کیلئے مہلت دیدی ہے۔سماعت کے دوران درخواست گزار نے بتایا کہ کھلونا پستول کی فروخت سے معاثرے میں انتشار پھیلتا ہے ‘صرف عید کے موقع پر10کروڑ روپے سے زائد کے کھلونا پستول فروخت ہوتے ہیں ‘ اس کی فروخت پر پابندی سے متعلق قرداد سندھ اسمبلی میں منظور ہوچکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :