کراچی، ساؤتھ زون پولیس نے بلدیاتی انتخابات کے لیے سیکیورٹی پلان تیار کرلیا

جمعہ 13 نومبر 2015 14:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) کراچی میں ساؤتھ زون پولیس نے بلدیاتی انتخابات کے لیے سیکیورٹی پلان تیار کرلیاہے۔ جس کے مطابق 250پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس اور 210حساس قرار دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ساؤتھ زون میں 47یونین کونسلوں میں انتخابات کے لئے 519پولنگ اسٹیشن بنائے جائیں گے۔ پولنگ اسٹیشنوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے۔ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں کے اندر فوج اور رینجرز کے جوان تعینات ہوں گے اس کے علاوہ واک تھرو گیٹ بھی لگائے جائیں گے۔