برطانیہ کار ریلی، فرانس کے مایہ ناز ڈرائیور سباسچئین اوگیئر کی برتری

جمعہ 13 نومبر 2015 14:14

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 نومبر۔2015ء) برطانیہ میں ہونے والی کار ریلی میں فرانس کے مایہ ناز ڈرائیور سباسچئین اوگیئر نے برتری حاصل کر لی ہے۔

(جاری ہے)

برطانیہ میں ہونے والی کار ریلی کے دوران دنیا بھر سے شامل ماہر ڈرائیورز نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا، شرکا نے مشکل اور نا ہموار ٹریک پر ایک دوسرے سے آگے نکلنے کیلئے خوب محنت کی۔فرانس کے عالمی چیمپئن سباسچئین اوگیئر نے شروع سے ہی ریس میں اپنی برتری کو برقرار رکھا انہوں نے ایونٹ میں سب سے پہلے فنش لائن عبور کر کے کامیابی سمیٹی، ریس میں فن لینڈ کے یاری مٹی لٹوالا دوسرے جبکہ میزبان ملک کے کرس میک تیسرے نمبر پر رہے۔