وزارت پٹرولیم نے ایل پی جی قیمتوں کے تعین بارے سمری سرد خانے میں ڈال دی

جمعہ 13 نومبر 2015 13:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 نومبر۔2015ء) وزارت پٹرولیم نے ایل پی جی کی قیمتوں کے تعین بارے سمری سرد خانے میں ڈال دی ہے ۔

(جاری ہے)

پٹرولیم سیکٹر کے ریگولیٹر نے وزارت پٹرولیم کو ہدایت کی تھی کہ ایل پی جی کی قیمتوں کے تعین کیلئے سی پی آئی کی شرح کو بینچ مارک بنایا جائے وزارت پٹرولیم کی عدم دلچسپی کے باعث ملک میں ایل پی پی کی قیمتوں کو مستحکم نہیں کیا جاسکا اور ایل پی جی کمپنیاں من مانی قیمتوں میں اضافہ کردیتی ہیں سردیوں میں گیس بحران کے باعث ملک میں ایل پی جی کے استعمال میں اضافہ ہو جاتا ہے جس کا ایل پی جی پروڈیوسر اور مارکیٹنگ کمپنیاں ناجائز فائدہ اٹھاتی ہیں اور غریب صارفین سے کروڑوں روپے غیر قانونی طریقہ سے بٹور لیتی ہیں ریگولیٹری اتھارٹی نے اس ظلم کو روکنے کیلئے وزارت پٹرولیم کو ہدایت کی تھی کہ ایل جی کی قیمتوں بارے واضح پالیسی بنائی جائے اور اس مقصد کے لئے ایل پی جی کی قیمتوں کو سی پی آئی کے ساتھ منسلک کردی جائے چھ ماہ گزرنے کے باوجود وزارت پٹرولیم ابھی تک پالیسی وضع کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی جس کے نتیجے میں اب ایل پی جی کمپنیاں سردیوں میں عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالتے ہوئے مہنگی گیس فروخت کرکے کروڑوں روپے سے غیر قانونی طریقہ سے کمالیں گے